گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، علی پرویز ملک

Jun 03, 2026 | 18:11:PM
 گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا،  یٹرولیم پر لیوی ٹیکس  کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں ہے ۔

انہوں نے سوالات کے جواب مین کہا،  شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی معاہدے میں شاندار کردار رہا ۔ ایل این جی معاہدہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تھا ۔ شاہد خاقان ہماری جماعت میں رہتے ہوئے شاندار کام کر رہے تھے پھر وہ جس مشن پر نکلے میں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

علی پرویز ملک نے کہا،  موجودہ صورتحال میں ایل این جی سپلائی کے حوالے سے قطر نے بہت تعاون کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک کا مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بن گیا 

انہوں نے کہا، ایک وقت تھا جب پاور ڈویژن ہم سے گیس نہیں لیتی تھی اور ایک آج کا وقت ہے ۔ 

علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کے سب فیصلے میں اور سیکرٹری کرتے ہیں ۔ جنگ کے دنوں میں ہماری کارکردگی بہت سے ممالک سے بہتر رہی ۔

تیل کے سٹریٹیجک ریزرو کے حوالے سے سٹڈی کروائی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا،  حکومت کاروبار سے جتنا جلدی دور ہو اتنا ہی اچھا ہے ۔ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   پاکستان میں اس سال بارشیں کم ہونگی،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا