اب ٹریفک چالان سیدھا واٹس ایپ پر ، حکومت کا نیا فیصلہ

Jun 03, 2026 | 14:09:PM
اب ٹریفک چالان سیدھا واٹس ایپ پر ، حکومت کا نیا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تلنگانہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کمشنر کی سفارش پر غور کے بعد ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ، ایس ایم ایس اور ای میل کو ٹریفک چالان کی ترسیل کے مجاز الیکٹرانک ذرائع کے طور پر منظور کر لیا ہے، یہ فیصلہ مرکزی موٹر وہیکل رولز 1989 کے رول 167 میں حالیہ ترمیم کے مطابق کیا گیا ہے۔

2 جون 2026 کو تلنگانہ گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ریاستی حکومت نے فوری اثر کے ساتھ چالان کی ترسیل کے لیے ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور ای میل کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تمام گاڑی مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ایک ماہ کے اندر واہن پورٹل پر اپنے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کو اپ ڈیٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  تاریخ رقم  :پنجاب بھر میں 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری 

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد واہن پورٹل میں درج موبائل نمبر یا ای میل پر بھیجا گیا چالان قانونی طور پر گاڑی مالک کو موصول شدہ تصور کیا جائے گا، خواہ وہ ایس ایم ایس، واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے بھیجا گیا ہو۔