شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی ،وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ؛ مائیک ہیسن 

Jun 03, 2026 | 00:48:AM
شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی ،وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ؛ مائیک ہیسن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی اور وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ہیں ۔ 

مائیک ہیسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں ابھی 18 ماہ باقی ہیں اس وقت ہمارے پاس مواقع ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کریں،اس گرمی میں تیز پچز نہیں بن سکتیں،گزشتہ برس جنوبی افریقا میں ہمیں ایسی پچز ملی تھیں ۔ 

مائیک ہیسن  نے کہاکہ ہم آل راؤنڈرز کو دیکھ رہے ہیں فہیم اشرف سمیت کافی کھلاڑیوں پر نظر ہے،عرفات منہاس نے کیرئیر کا بہت اچھا آغاز کیا ہے، عرفات منہاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں،

عرفات منہاس نے کہاکہ بطور ٹیم ہمیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا عادی ہونا ہے ۔ 

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: