مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا

Jun 03, 2025 | 21:26:PM
مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن کا بیٹی کے قتل کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن نے بیان میں کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں،یوسف حسن کا کہنا تھا کہ ملزم نے بیٹی کو کیوں مارا پولیس تحقیقات کرے، ہم امن پسند لوگ ہیں، حکومت سے انصاف کی امید ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی