پاکستان، آذربائیجان کے درمیان وزارت ریلوے میں جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں اشتراک عمل کی تجاویز پر وزارت ریلوے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد چیمہ شریک ہوئےجس کے دوران وزارت مواصلات اور ریلوے کے علاوہ ایس آئی ایف سی اور این ایل سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں پاکستان اور آذربائجان کے درمیان ریل کے شعبے میں تعاون کی تجاویز اور آگے بڑھنے کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں ریلوے بورڈ اور لاجسٹکس کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
بلال اظہر کیانی نے 15 مئی کو باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر زراعت سروان جعفر اور چیئرمین ریلویز روشن رستموف سے ملاقات کی تھی، چیئرمین ریلویز روشن رستموف نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو ریل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا یقین دلایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا عیدالاضحیٰ پر بینکوں کے لیے تعطیلات کا اعلان