ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

Jun 03, 2023 | 23:45:PM
ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عدم ادائیگی کی وجہ سے ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ عدالتی حکم پر پاکستان پہنچ گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روکا گیا پاکستان ائر لائن کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ،ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا، بوئنگ 777 طیارہ دارالحکومت اسلام آباد کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر لینڈ کیا ہے ، پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔