ڈیوڈ وارنر کا آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

Jun 03, 2023 | 20:43:PM
ڈیوڈ وارنر کا آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)آسٹریلوی سٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق 36سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز ان دنوں انگلینڈ میں بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ چیمپئن فائنل کی تیاریاں کر رہے ہیں ،، سپر سٹار ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ جنوری 2024 میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں شامل ٹیسٹ سیریز کے بعد وہ طویل دورانیے کی کرکٹ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں ،کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سیریز آخری ہو سکتی ہے ،، ابھی ان کی توجہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز اور سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈکپ پر ان کی نظریں ہیں ۔ 


یہ بھی پڑھیں:جناح ہاوس حملہ کیس میں 13 خواتین کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ