جناح ہاوس حملہ کیس میں 13 خواتین کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ

Jun 03, 2023 | 19:33:PM
جناح ہاوس حملہ کیس میں 13 خواتین کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورانسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  خدیجہ شاہ ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر  خواتین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشگردی کی عدالت نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود  تمام ملزم خواتین جیل میں رہیں گی،جیل میں خواتین طلوع آفتاب سے  غروب  تک تفتیش کے لیے  پولیس کسٹڈی میں رہیں گی ،  جبکہ غروب آفتاب کے بعدتمام ملزم  خواتین کو جوڈیشل کسٹڈی  میں جیل کےزنانہ حصہ میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی مشکلات،بجٹ میں وزیراعظم آفس کیلئے کتنی رقم مختص کی جائے گی؟حیران کن انکشاف

واضح رہے کہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر ان خواتین کو 8جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔