رانا ثناء اللہ اور انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس،پارٹی کے پرچم تلے متحد ہیں، کشمیری رہنما

Jul 03, 2025 | 22:09:PM
رانا ثناء اللہ اور انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس،پارٹی کے پرچم تلے متحد ہیں، کشمیری رہنما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء  رانا ثناء اللہ اور انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے کشمیری رہنماؤں کا اہم اجلاس،مسلم لیگ( ن) کی قیادت کی جانب سے کشمیری کارکنان اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء، رانا ثناء اللہ اور انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں شاہ غلام قادر، صدر مسلم لیگ( ن) راجہ فاروق حیدر سابق وزیراعظم آزادکشمیر، مشتاق منہاس، سنئیر نائب صدر  نے اجلاس میں شرکت کی۔ کشمیری رہنما افتخار گیلانی، نجیب نقی اور طارق فاروق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر  کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جو ہمیں اعتماد اور سپورٹ دی ہے اس کے لیے مشکور ہیں ۔دیگر جماعتوں سے لوگ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں۔آزاد کشمیر ن لیگ کے تمام رہنما پارٹی کے پرچم تلے متحد ہیں۔

 وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ  نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی سنئیر قیادت آزاد کشمیر میں ترقی، خدمت اور عوامی بھلائی کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔انجنئیر امیر مقام  کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت میں باہمی ہم آہنگی، اور پارٹی سے وابستگی قابل ستائش ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی قیادت کی جانب سے کشمیری کارکنان اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکولز کے منصوبے منظور