قلات؛کلی کوہنگ میں ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقےکلی کوہنگ میں مقامی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو نشانہ بنایا جس سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت سعید احمد ولد عبدالغنی قوم سمالانی سکنہ ملکی سے ہوئی،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : ایئرپورٹ روڈ پر چلتے ٹرک میں آگ لگ گئی