نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے امتحانات کا اعلان ،شیڈول جاری

Jul 03, 2021 | 13:39:PM
 نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے امتحانات کا اعلان ،شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حیدرآباد تعلیمی  بورڈ کے زیر اہتمام نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق حیدر آباد بورڈ نے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا ہے،خیال رہے  کورونا کی وجہ سے امتحانی شیڈول مختصر رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔

 واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لیے جائیں گے۔امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔

خیال رہے تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہےسندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    انوکھا واقعہ :سمندر میں آگ لگ گئی