انوکھا واقعہ :سمندر میں آگ لگ گئی

Jul 03, 2021 | 13:23:PM
انوکھا واقعہ :سمندر میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خلیج میکسیکو کے قریب سمندر میں آگ لگ گئی ،واقعہ زیر سمندر گیس پائپ لائن میں خرابی کے باعث پیش آیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق پائپ لائن میکسیکو کی ایک پٹرولیم کمپنی کی ملکیت ہے اور خلیج میکسیکو کے قریب واقع آف شور پلانٹ سے منسلک ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ پائپ لائن کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا وائرس:سعودی عرب کی4ممالک پر سفری پابندیاں عائد