پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو کا نام منظور

Jan 03, 2024 | 21:41:PM
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو کا نام منظور
کیپشن: آصف زرداری اور بلاول بھٹو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا اجلاس ہوا،بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر گفتگوہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پی پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) نے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا