مسلم لیگ ن کابلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان 

Jan 03, 2024 | 20:49:PM
مسلم لیگ ن کابلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان 
کیپشن: مسلم لیگ ن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا،صوبائی اسمبلی کی 42 اور 16 قومی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا، چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار نے بلوچستان سے لیگی امیدواروں کی ٹکٹوں کی فہرست جاری کرنا شروع کر دی،این اے 251 سے نوابزادہ طور گل جھگزئی ،این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 253 سے میر دوسطین خان ڈومکی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
اسی طرح این اے 254 سے عبد الغفور ، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی ، این اے 256 سے عبدالخالق ، این اے 257 سے جام کمال خان، این اے 258 سے اسلم بلیدی، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح حسانی ، این اے 261 سے میر عطااللہ خان لانگو جبکہ این اے 262 سے نواب سلمان خان خلجی اور این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کردیاگیا۔
این اے 264 سے حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سے سعید اللہ ترین، این اے 266 سے عبدالمنان درانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
پی بی 21 اور پی بی 22 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے بھی جام کمال کو پارٹی ٹکٹ دی گئی،پی بی 02 کیلئے جعفر خان مندوخیل ن لیگ کی ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی