محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

Jan 03, 2024 | 19:46:PM
محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ گر دو نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخوا کے علاقوں صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں سرد اورمطلع ابر آلودرہےگا۔ راولپنڈی،اٹک،چکوال،بہاولپور،ساہیوال،اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا ، منڈی بہاو¿الدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کےساتھ چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، قلات، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار،لسبیلہ،تربت،پنجگور،کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ انتخابی نشانات کسی کو بھی الاٹ نہ کئے جائیں؟ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے بڑی استدعا کردی