پیپلزپارٹی کا تیر سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

Jan 03, 2024 | 18:48:PM
پیپلزپارٹی کا تیر سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط
کیپشن: پی پی پی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔
پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں کہا ہے کہ پانچ انتخابی نشانات پنسل، بال پوائنٹ ، پین،پیچ کس اور ٹوتھ برش کسی امیدوار کو الاٹ نہ کئے جائیں، ملتے جلتے نشانات کی وجہ سے ووٹر مغالطہ کا شکار ہوسکتے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگاسکتے ہیں،خط پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، لاشیں ہی لاشیں، کتنے افراد زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی