توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

Jan 03, 2024 | 15:06:PM
توہین الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔        

چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ 

مزید پڑھیں:  سرداری نظام ختم ہو چکا، یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ

ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔