ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز

Jan 03, 2024 | 10:36:AM
ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 9 ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر کے 10 جنوری تک فیصلے کریں گے، اب تک 100 سے زائد اپیلیں ٹریبونل میں دائر ہو چکی ہیں، جن پر سماعت کا سلسلہ بھی جاری ہے،قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے آر او کے فیصلے کیخلاف بھی اپیلیں دائر ہو چکی ہیں۔

نوازشریف کے این اے 130 سے کاغذاتِ منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید بطور اعتراضی اپیل پر سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف آج اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہیں،الیکشن ٹربیونلز 4 جنوری سے اپیلوں پر سماعت کریں گے اور 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلہ جاری کریں گے۔