دولہے اور باراتیوں کی موٹرسائیکل پر انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 03, 2024 | 08:53:AM
دولہے اور باراتیوں کی موٹرسائیکل پر انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کے موقع پر پیش آنے والے دلچسپ واقعات سوشل میڈیا پر سامنے آتے رہتے  ہیں ایسا ہی ایک دلچسپ بارات سامنے آئی جو موٹر سائیکلوں  پر بارات لے کر پہنچ گئیں۔

تاہم  بھارت کے شہر بنگورو سے تعلق رکھنے والے دولہا بارتیوں سمیت موٹر سائیکل پربارات لے کر پہنچ گیا، دولہے نے رسمی گھوڑے اور گاڑی کو چھوڑتے ہوئے اپنی بارات الیکٹرک اسکوٹر پر لے جانے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں باراتیوں کو بنگلور کی سڑکوں پر الیکٹرک بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،باراتی بنگلور کی سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔

  

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب کچھ نہیں چھپےگا، تمام ائیرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب ہوں گی

ایک صارف نے لکھا  کہ "اس تصور سے پیار کرو کسی جانور کو تکلیف نہیں ہوتی۔" دوسرے صارف نے تبصرہ کیا   کہ "یقینی طور پر، یہ ایک انجینئر کی شادی ہے۔" تیسرے صارف نے کہا کہ "اگر بیٹری گر جائے تو کیا ہوگا"۔