کورونا وائرس کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق 

Jan 03, 2022 | 09:06:AM
کورونا وائرس ، مزید ہلاکتیں
کیپشن: کورونا وائرس کے وار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں جس سے مزید چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کوروناسے متعلق اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 24گھنٹے میں 45 ہزار 643 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708افراد کا کورونا مثبت آیا۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 5فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں 642افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
یہ بھی پڑھیں:مغربی ہواؤں کا سلسلہ آگیا۔۔پنجاب سمیت ملک کے اکثر حصوں میں آج سے بارشیں