گیس کی قلت۔۔ پریشر بھی کم۔۔صارفین پریشان

Jan 03, 2021 | 10:09:AM
گیس کی قلت۔۔ پریشر بھی کم۔۔صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی یا پریشر میں کمی کی صورت حال برقرار ہے کئی شہروں میں لوگ سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔

کراچی میں گیس کی قلت کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین پریشان ہوگئے۔ تندوروں، ٹی سٹال اور ہوٹلوں پر بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر گوجرانوالہ میں سردی بڑھتے ہی چولہوں سے گیس غائب ہوگئی۔

دوسری جانب ملتان میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔