سزا یافتہ قیدی کی کارستانی۔۔محکمہ داخلہ کو بیوقوف بنادیا

Jan 03, 2021 | 09:54:AM
سزا یافتہ قیدی کی کارستانی۔۔محکمہ داخلہ کو بیوقوف بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں سنٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدی نے محکمہ داخلہ کو جعلی شادی کارڈ کے ذریعے بے وقوف بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سنٹرل جیل میں سزا یافتہ قیدی توصیف نے بہن کی شادی کا بہانہ بنا کر جھوٹے پیرول پر رہائی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق قیدی کی جانب سے پیرول پر رہائی کے لئے جمع کروائے گئے شادی کارڈ پر درج بینکوئٹ میں کسی اور کا ولیمہ ہورہا تھا شادی کارڈ بھی محکمہ داخلہ کو گمراہ کرنے کے لئے چھپوائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی نے شادی کارڈ پر نکاح کا چھپوایا تھا جبکہ وہاں کسی اور کا ولیمہ ہورہا تھا۔ملزم توصیف رہائی کے بعد ایک بجے گلشن اقبال میں واقع گھر پر آیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل سزا یافتہ مجرم قیدی کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے۔ قیدی کے گھر کے باہر سنٹرل جیل کی پولیس اور علاقائی پولیس بھی موجود ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ قیدی کی گرفتاری دوبارہ عمل میں آئی ہے یا نہیں۔