افضل بٹ کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر گلگت بلتستان پولیس کے آئی جی بن گئے

Feb 03, 2026 | 23:40:PM
 افضل بٹ کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر گلگت بلتستان پولیس کے آئی جی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے گلگت بلتستان پولیس کے انسپکٹر جنرل افضل بٹ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری ہو گیا۔

آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افضل بٹ کی جگہ  ڈاکٹر اکبر ناصر کو گلگت بلتستان پولیس کا انسپکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔  اس سے پہلے اکبر ناصر خان ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات تھے۔

وہ ایف آئی اے میں تقرر سے پہلےآئی جی اسلام آباد  بھی رہے ہیں۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑحیئے:  جے شاہ کیا ہے؟ آسٹریلین مصنف نے سوشل میڈیا پر پول کھول دیا