جے شاہ کیا ہے؟ آسٹریلین مصنف نے سوشل میڈیا پر پول کھول دیا

Feb 03, 2026 | 22:40:PM
  گیڈون ہیئگ, بھارت کے وزیر داخلہ کا بیٹا، ے شاہ کا کوئی ویژن نہیں، جے شاہ، آسٹریلیا  vs انڈیا؛کرکٹ بیٹل آف دی ٹائٹنز، امیج کا غبارہ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ، آئی سی سی ، Gideon Haig, son of India's home minister, Shah has no vision, Jay Shah, Australia vs India;Cricket Battle of the Titans, Image Ball, International Cricket Council , ICC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جے شاہ کا کوئی ویژن نہیں، مہارت نہیں، اس کی واحد خوبی یہ ہے کہ وہ بھارت کے وزیر داخلہ کا بیٹا ہے۔  آسٹریلیا کے کرکٹ ایکسپرٹ اور مصنف   گیڈون ہیئگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ جونک بن کر چمٹے ہوئے بھارتی  وزیر داخلہ کے بیٹے جے  شاہ کے بارے میں سیدھی بات سوشل پلیٹ فارم پر کر دی۔

گیڈون ہیئگ کی ویڈیو راشد لطیف نے شیئر کردی۔

کرکٹ کی دنیا کے نامور مصنف اور مشہور کتاب "انڈین سمرز: آسٹریلیا  vs انڈیا؛کرکٹ بیٹل آف دی ٹائٹنز” کے مصنف گیڈون ہیئگ نے جآئی سی سی کے موجودہ صدر جے شاہ میں کوئی بھی صلاحیت نہ ہونے کا دبنگ بیان دے دیا۔

آسٹریلین مصنف نے کہا،  "جے شاہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیٹا ہے”۔

Caption جےشاہ آئی پی ایل کے میچ میں خواتین کی موجودگی میں جو  کر رہاہے، اسےکیپشن میں بیان کرنےکی صحافتی اخلاق اجازت نہیں دیتا۔(سکرین شوٹ ایک یوٹیوب ویڈیو سے لیاگیا)

گیڈون ہیئگ نے کہا، "وہ اس کے سوا کچھ بھی نہیں، اس شخص کے پاس کوئی خاص ویژن نہیں ہے نہ ہی کوئی مہارت ہے۔  وہ بالکل بھی کرشماتی نہیں، اس کا کوئی بڑا ٹریک ریکارڈ نہیں ہے”۔

یہ بھی پڑحیں: دو لوگوں کی موجودگی میں بانی کا طبی معائنہ کروایا جائے، آٹھ فروری کو پاکستان بند کریں گے، علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو 

 گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کے نام نہاد امیج کے غبارے میں ایک ہی سوئی چبھونے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ غبارے کو چھید ہی ڈالا، انہوں نے کہا، "اس بات کو ہضم کرنے کےلیے آپ کی حس مزاح عجیب و غریب ہونی چاہیے کہ جے شاہ کے پاس صلاحیت ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چلانے کےحوالے سے اس پوسٹ کےلیے پوری دنیا میں سب سے بہتر ہے۔"

یہ بھی پڑھیں : انڈر19ورلڈ کپ؛   آسٹریلین کیپٹن کی غیرمعمولی سینچری، ایک اوور میں1 چھکا،4 چوکے مار ڈالے