دو لوگوں کی موجودگی میں بانی کا طبی معائنہ کروایا جائے، آٹھ فروری کو پاکستان بند کریں گے، علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو

Feb 03, 2026 | 21:31:PM
 دو لوگوں کی موجودگی میں بانی کا طبی معائنہ کروایا جائے، آٹھ فروری کو پاکستان بند کریں گے، علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی میڈیکل رپورٹ اب تک نہیں دی گئی، ہماری آج بھی ان کے ساتھ ملاقات نہیں کروائی گئی۔

علیمہ خان نے اپنی دوسری دو  بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل والی سڑک پر ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،  آج منگل کا دن ہے بانی کی خبر لیک کروائی گئی کہ آنکھ کا سنجیدہ مسلہ ہے ۔ نظر آ رہا تھا کہ آج ملاقات ہو گی مگر نہیں کرائی گئی۔

علیمہ خان نے کہا، نواز شریف کے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت تھی سارا دن جیل میں ہوتا تھا 

انہوں نے بتایا کہ آج بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابی کی بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ ایک چھوٹی سے بات سامنے آئی کہ دو ہفتوں سے انکی (بانی پی ٹی آئی کی) بصارت متاثر تھی۔ انکو بتایا گیا کہ اگر بانی کو بروقت چیک نہ کیا جاتا تو آنکھ ضائع ہو جاتی ۔ 

علیمہ خان نے کہا،  آج ہمارے وکلا جیل کے باہر موجود رہے اجازت نہ ملی۔  میڈیکل رپورٹ فیملی کو ابھی تک نہیں دی گئی ۔  پٹیشن فائل کرنے جا رہے ہیں کہ دو لوگوں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ہو ۔

علیمہ خان نے کہا، ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں میڈیا سے اطلاعات ملتی ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ کے پی سے درخواست کرینگے کہ وہ آئیں اب بہت ہو گئی۔کارکنان بھی آئیں ساتھ کھڑے ہوں 

بانی پی ٹی آئی 1120 دنوں سے آپ کیلئے جیل میں ہیں ۔کے پی کو بند کیا جائے پاکستان کو بند کیا جائے ان پر پریشر بنایا جائے۔یہ سب کو کیسے جیل میں ڈال سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سب کچھ کرنا ہو گا ۔ان لوگوں پر اتنا دباؤ ڈالیں کہ وہ بانی کو رہا کریں 

علیمہ خان نے کہا، آٹھ فروری کو پاکستان بند کریں ہمارا ووٹ چوری ہوا  تھا۔ کیا یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا ۔

علیمہ خان نے مزید کہا، بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے معیشیت اور دہشتگردی کو کنٹرول کیا جا سکے گا ۔ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔

انہوں نے کہا، کئی سو پولیس والے اس وقت یہاں آ چکے ہیں۔  

ہم بڑے صبر سے چل رہےہیں۔

علیمہ خان نے کہا، یہ لوگوں کو ڈرانے کیلئے لوگوں کی گاڑیاں توڑتے ہیں۔ ہم نے کہا جس کی گاڑیاں ٹوٹیں ہم ٹھیک کروا کر دیں گے۔

علیمہ خان نے کہا، بانی کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی اب تو ڈوب رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو باہر نہ نکالا گیا تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے ۔

علیمہ خان نے کہا، وزیر اعلیٰ کے پی ملاقات کیلئے گئے تھے جرگے کے حوالے سے بات ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیئے: انڈر19ورلڈ کپ؛   آسٹریلین کیپٹن کی غیرمعمولی سینچری، ایک اوور میں1 چھکا،4 چوکے مار ڈالے

عظمیٰ خان نےمیڈیا سے گفتگوا کرتے ہوئے کہا، سرکاری لوگ جب سوال کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے ذہن میں کیا چل رہا ۔ انکے ساتھ کوئی بھی نہیں،پولیس بھی نہیں انکے جہاز تیار ہیں یہ بھاگیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نورین خان کی میڈیا سے گفتگو  نے کہا،  میرے بھائی کا فوری علاج ہونا چاہئے۔

نورین خان نے کہا، یہ زکام کیلئے لندن جاتے ہیں۔ کوئی پمز نہیں جاتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے ۔یہ سچ نہیں جھوٹ بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان نے امریکہ ایران مذاکرات میں دعوت ملنے  کی تصدیق کردی