گزشتہ 3دنوں میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں؛سیکیورٹی ذرائع  

Feb 03, 2026 | 23:38:PM
گزشتہ 3دنوں میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں؛سیکیورٹی ذرائع  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی ذرائع  نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف کچھ تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز اب بھی جاری ہیں،مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان  کے 22 بہادر جوانوں بشمول آرمی، ایف سی ، پولیس اور پی ایم ایس اے نے جام شہادت نوش کیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی بربریت کا شکار معصوم شہریوں بشمول بلوچ شہریوں کی تعداد 36 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مہاجرینِ جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں؛انجینیر امیر مقام