اسلام آباد، جائیداد کے ریٹس 75 فیصد تک بڑھ گئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی

Feb 03, 2026 | 21:17:PM
اسلام آباد، جائیداد کے ریٹس 75 فیصد تک بڑھ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں کے ریٹس 15 سے 75 فیصد تک بڑھ گئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی ہے۔

ایف بی آر نے 5 سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ سٹرکچر کے نئےریٹس 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیے ہیں.

 نظرثانی شدہ ویلیو ایشن کے مطابق پانچ سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کے ریٹ 1500 روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئے ہیں.

 ایف بی آر کے نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان