قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Feb 03, 2026 | 17:26:PM
قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے۔

نورخان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، دورہ پاکستان کےلیے قازقستان کے صدر کے ہمراہ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔ 

  معزز مہمان صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ صدر قاسم جومارت توقایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، دورے میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیاجائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تجارت، لاجسٹکس، علاقائی اور عوامی روابط میں تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوگی، دورہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔


  یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان