سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ،فی تولہ پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کےوقفے کے بعد سونے اورچاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت ایک بارپھرپانچ لاکھ روپےسےتجاوز کرگئی،24قیراط فی تولہ سونے کے دام 24000روپے بڑھ کر5لاکھ 14ہزار362روپے ہو گئے،دس گرام سونے کے بھاؤ 20ہزار576 روپے کے اضافے سے4لاکھ40ہزار 982روپے ہوگئے۔
آج چاندی کی فی تولہ قیمت 741 روپے بڑھکر 9146 روپے ہو گئی،پاکستان میں فی تولہ سونا گزشتہ تین دن میں 82500 روپے سستا ہوگیا تھا،دوسری جانب عالمی منڈی میں آج فی اونس سونا240 ڈالر مہنگا ہوکر 4916ڈالرکا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام تین دن میں 825 ڈالر نیچے آ گئے تھے،عالمی سطح پر یکدم بڑی گراوٹ سے گولڈ مارکیٹس میں کھربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کر رہا ،بلوچ عوام کیساتھ مل کر شکست دیں گے:خواجہ آصف