پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئرایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
بعد ازاں ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Commander Azerbaijan Naval Forces, R/Adm Shahin Mammadov, visited NHQ Islamabad and called on CNS Admiral Naveed Ashraf. A Pakistan Navy contingent presented Guard of Honour and the dignitary laid a wreath at Shuhada Monument. 1/2 pic.twitter.com/ivzBbTPQoV
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 3, 2026
ملاقات کے دوران دونوں بحری سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سلامتی کی موجودہ صورتحال اور تربیت و دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی: سابق صدر آئی سی سی
دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرۂ کار کو مزید مضبوط اورمتنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں اورپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ بھی دی گئی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں، جن کی بنیاد باہمی اعتماد اور قریبی بحری تعاون پر ہے۔
آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عمومی طور پر اور بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔