پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ایگزیکٹو اور پنجاب کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب

Feb 03, 2023 | 20:37:PM
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ایگزیکٹو اور پنجاب کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب
کیپشن: پیپلز پارٹی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو اور پنجاب کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس 7فروری بروز منگل کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر رانا فاروق سعید خان کریں گے، اجلاس میں قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی الیکشن پنجاب اسمبلی کے متوقع انتخابات، یوم کشمیر کی تقریبات کی رپورٹ اور موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے تمام ایگزیکٹو ممبران اور پنجاب کونسل کو اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔