کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکا، 3 بڑے کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

Feb 03, 2022 | 22:39:PM
کراچی کنگز کی ٹیم، بڑا دھچکا، 3بڑے کھلاڑی، انجری کا شکار
کیپشن: کراچی کنگز ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کنگز کی ٹیم اور شائقین کو بڑا دھچکالگ گیا، 3 بڑے کھلاڑی انجری کا شکارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاربولر محمد عامر، محمد الیاس انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے باہرہو گئے،شائقین پی ایس ایل 7 میں محمد عامر کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے ،محمدعامر سائیڈسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہونے کے باعث سیزن 7 سے باہر ہو گئے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد الیاس بھی باقی میچز کیلئے ان فٹ ہو گئے،محمد الیاس کو لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگی ،محمد الیاس کو ڈاکٹرز نے پی ایس ایل 7 کے باقی میچز کھیلنے سے روک دیا۔
ادھر کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز جوکلارک بھی انجرڈہو گئے جس کے باعث ان کا کھیلنا مشکل ہوگیا،جوکلارک مزید میچز کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ چیف میڈیکل افسر کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند