وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ،سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

Dec 03, 2025 | 20:56:PM
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ،سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
کیپشن: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ،سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ کیا اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا ہے،ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  جدید ٹیکنالوجی عدالتی خدمات کی فراہمی کیلئے ضرورت بن چکی ہے:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی