بلال بن ثاقب چیئرمین پی وی اے آر اے مقرر

Dec 03, 2025 | 20:48:PM
بلال بن ثاقب چیئرمین پی وی اے آر اے مقرر
کیپشن: بلال بن ثاقب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کی منظوری سے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا, نیا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کابطور سی ای او کرپٹو کونسل استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ بلال بن ثاقب کو یہ عہدہ تین سال کے لیے وزیرِ مملکت کے مساوی حیثیت کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین شپ رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

بلال بن ثاقب اس سے قبل بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے معاون خصوصی کے طور پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

پی وی اے آر اے ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے جس کے بورڈ میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے سربراہان شامل ہیں۔ اتھارٹی کا مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، فِن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں جدت اور مواقع پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت سے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع!