بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: موبائل فونز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سمندرپار پاکستانیوں کیلئے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے سالانہ ایک استعمال شدہ موبائل پر رعایتی ٹیکس دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اجلاس میں موجود نہیں تھے۔
نوید قمر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کے بغیر سمندرپار پاکستانیوں کیلئے موبائل پر ٹیکس کم نہیں کیا جا سکتا۔
علی موسیٰ گیلانی نے زور دیا سمندرپار پاکستانیوں کو اپنے اہلخانہ کو سال میں کم از کم ایک موبائل تحفے کے طور پر دینے کا حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سولر استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت سے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع!