شہری وارڈنزکو چکمہ دے سکتے ہیں کیمروں کو نہیں، بڑا فیصلہ ہوگیا

Dec 03, 2021 | 16:05:PM
شہری اب چالان سے نہیں بچ سکتے، فائل فوٹو
کیپشن: شہری اب چالان سے نہیں بچ سکتے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ون وے  کی خلاف ورزی کرنے والے شہری وارڈنزکو چکمہ دے سکتے ہیں کیمروں کو نہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے بھی ون وے کی خلاف ورزی پر  2 ہزار کے چالان شروع کر دئیے۔

تفصیلا ت کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کے 2 ہزار کے چالان شروع کر دئیے ہیں، مزنگ کے رہائشی قیصر کو ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کا چالان بھجوا دیا، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے کیمروں کی آنکھ سےبچ نہیں سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کا چالان کر رہی تھی، ٹریفک پولیس نے 13 روز میں ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار کے 18ہزار چھ سو ستر چالان کئے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    موبائل فون صارفین کے لئے بری خبر۔۔ ٹیکس بڑھانے کا اعلان