اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ۔۔خوف کے سائے بڑھنے لگے

Dec 03, 2021 | 09:11:AM
خوف کے سائے بڑھنے لگے، فائل فوٹو
کیپشن: خوف کے سائے بڑھنے لگے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے،امریکی دوا ساز کمپنی نے اینٹی باڈی دوا کے بارے میں بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات ہوئیں اور سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سردیوں میں کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئی اقدام بھی خارج از امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اومی کرون ۔۔علاج مل گیا۔۔برطانوی کمپنی کا دعویٰ

 دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔ متاثرہ شخص نائیجیریا سے واپس آیا تھا۔علاوہ ازیں برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:     اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی