اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

Dec 02, 2021 | 09:24:AM
اومی کرون ویرنیٹ کا پہلا کیس رپورٹ، فائل فوٹو
کیپشن: اومی کرون ویرنیٹ کا پہلا کیس رپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا،وائٹ ہاؤس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

واضح رہے انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افرادجاں بحق، 377 نئے کیسز رپورٹ