ایل پی ایل جا ری،آفریدی کے بعد ایک اور کرکٹر کی وطن واپسی

Dec 03, 2020 | 20:27:PM
ایل پی ایل جا ری،آفریدی کے بعد ایک اور کرکٹر کی وطن واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا میں پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ منفی پھربھی لنکا پریمیئر لیگ کھیلے بغیر واپس پاکستان آرہے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیکسرز کا حصہ سہیل تنویر کو میڈیکل ٹیم نے احتیاطی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
ًتفصیلات کے مطا بق سہیل تنویر جو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان سے نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرا ایلمینٹر کھیلے تھے اب پہلی دستیاب فلائیٹ سے وطن واپس آرہے ہیں۔لاہور سے 19 نومبر کو چارٹر ڈطیارے کے ذریعے کولمبو پہنچنے والے سہیل تنویر کا سری لنکا میں کورونا ٹیست مثبت آیا،جس کے بعد انہیں ہم بن ٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ سے قبل آئسولیشن کا سامنا تھا۔سہیل تنویر کا اس با ر کہنا ہے کہ انہیں حیرانی ہے کیونکہ نہ تو انہیں کسی قسم کی علامات کا سامنا ہے اور نہ ہی بخار پھر بھی کورونا ٹیسٹ کیسے مثبت آگیا۔میری سمجھ سے یہ بات باہر ہے ۔یا د رہےکہ ایک روز قبل ہی شا ہد آفریدی کو بھی اچا نک ذاتی وجو ہات کی بنا پر وطن وا پس آنا پڑا ۔