اے سی دریاخان کا کاشتکار پرتشدد،ویڈیو وائرل

Dec 03, 2020 | 19:24:PM
اے سی دریاخان کا کاشتکار پرتشدد،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کاشت کار پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر دریاخان کو کاشت کار کے پیچھے دوڑتے اور اسے زمین پر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنرکوکاشت کار پر ڈنڈا برساتے اورگاڑی میں ڈال کرلے جاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
 ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر دریاخان احمد بن ماجد نے میڈیا سے گفتگو کی اور متاثرہ کاشت کار پرویز کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنرکاکہنا تھاکہ انہوں نے کاشت کار پر تشدد نہیں کیا بلکہ گرنے پر اسے اٹھایا تھا،گنے کی خریداری کے مرکز کو غیر قانونی قراردے کر سیل کردیا گیا تھا، کاشت کار سیل کئے گئے غیرقانونی مرکز پرگنا بیچنے آیا تھا، سیل توڑنے پر پکڑنے کی کوشش کی گئی تو کاشت کار  نےبھاگنے کی کوشش کی۔
 کاشت کار کا کہنا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا، وہ بھاگتے ہوئے گرگیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اٹھنے میں اس کی مدد کی تھی۔