ہائے ٹک ٹاک۔۔۔ملالہ کی بھی ٹک ٹا ک پر انٹری

Dec 03, 2020 | 19:13:PM
ہائے ٹک ٹاک۔۔۔ملالہ کی بھی ٹک ٹا ک پر انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیومیں اپنا تعارف کروانے کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اوراس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ۔
ًتفصیلات کے مطا بق ملالہ یوسفزئی نے ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سے جانتے ہوں گے، شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پڑھی ہو۔
ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہ جانتے ہوں تو میں یہاں خود کو متعارف کروائوں گی۔ میں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایٹ کیا ہے۔ مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میں گزشتہ 12 برس سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم اور محفوظ معیار تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہوں۔ملالہ نے اپنی ویڈیو میں ناظرین پر امریکا میں فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم ”گیونگ ٹیوزڈے“ میں چندہ دینے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے کی بھی گزارش کی۔ ملالہ کی 56 سیکنڈ کے دورانیے کی اس ویڈیو کو ہزاروں لائیکس ملے۔