اپوزیشن لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی تھی، لاہور جلسے کی درخواست دی نہیں، شور مچانا شروع کر دیا، اجازت مانگی گئی تو قانون کے مطابق غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر قیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی، بزدار حکومت نے اب تک پنجاب اسمبلی سے 68 بل منظور کروائے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے رائج قوانین کی تجدید کیساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ قانون سازی کا محور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے جدید قوانین ملکی ترقی میں معاون ثابت ہونگے۔