لنکا پرئیمیر لیگ ، آفریدی کے بغیرگال گلیڈی ایٹرز کی بلے بازی 

Dec 03, 2020 | 17:36:PM
لنکا پرئیمیر لیگ ، آفریدی کے بغیرگال گلیڈی ایٹرز کی بلے بازی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لنکا پرئیمیر لیگ میں آج دو میچز ہیں ،پہلے میں گال گلیڈی ایٹرز کا سامنا جافنا اسٹالینز سے جبکہ ساڑھے 7 بجے دمبولا وائکنگز، کینڈی ٹسکرز کے مدمقابل ہوگی۔ آفریدی کے بغیرگال گلیڈی ایٹرز کی بلے بازی  جا ری ہے۔
ًتفصیلات کے مطا بق گال گلیڈی ایٹرزکے کپتان شاہد آفریدی ایمرجنسی کی وجہ سے واپس پاکستان آگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی وہ واپس اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ایونٹ میں دن کے دوسرے میچ میںدمبولا وائیکنگز اور کینڈی ٹسکرز کی ٹیمیں ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔لنکا پرئیمیر لیگ کے پو ائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو جافنا اسٹالینز چھ پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کرری ہے، کولمبو اور دمبولا کی ٹیمیں چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پرہیں جبکہ گال گلیڈی ایٹرزاب تک کھیلے گئے تین میچزمیں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے۔