اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ، جلد دورہ پاکستان کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق پیر کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with the Foreign Minister of Iran, Seyyed Abbas Araghchi.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 3, 2026
They exchanged views on regional and international developments, including the deteriorating situation in Occupied East… pic.twitter.com/KHA2I5OctV
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو اپنی اولین سہولت کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’کنگ بابر‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلچسپ اتفاق نے مداحوں کو محظوظ کر دیا