نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کاکال سینٹر پر چھاپہ ،تین ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے اب نہیں بچیں گے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی متحرک ہوگئی اور کراچی کی شارع فیصل پر واقع کال سینٹر پر چھاپہ ماکرتین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق کارروائی غیر ملکیوں سے فراڈ کی اطلاعات پر کی گئی،چھاپہ مار کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق ملزمان VOIP سافٹ وئیر کا استعمال کرتے تھے جس کے ذریعے غیر ملکیوں کو فون کرکے فراڈ کرتے تھے،ملزمان غیر ملکیوں سے ان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے کریڈیٹ کارڈ اور اکاؤنٹس سے پیسے نکلواتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 700 بوری چینی برآمد
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔