تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Aug 03, 2022 | 10:37:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
کیپشن: گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، خو شاب، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

بھکر، ملتان، ڈی جی خان، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، منڈی بہاوالدین اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، خضدار، بولان، سبی، کوہلو، قلات، لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، لورا لائی، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، بنوں، مالا کنڈ، خیبر، کرم، وزیرستان، ٹانک، کرک، لکی مروت، خیبر، اور کزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر کے علاقے بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

سندھ کے علاقے جیکب آباد، دادو، جام شورو اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔