پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ 

Apr 03, 2026 | 13:08:PM
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک)پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
پنجاب کے اساتذہ کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،اساتذہ کے موبائل فون میں پینک بٹن کی تنصیب سےہنگامی صورتحال میں فوری مدد ممکن ہوسکے گی۔
پولیس سیف سٹی اورہوم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ ایکشن سکیورٹی پلان پر تیزی سے عملدرآمدشروع کردیاہے۔لاہور سمیت ایک لاکھ 82ہزار سے زائد اساتذہ پینک بٹن سہولت سے مستفید ہونے لگے ہیں،صوبے بھر کے 3لاکھ سے زائد اساتذہ کو سیف سٹی نیٹ ورک سے جوڑنے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
آئندہ چند ماہ میں تمام اساتذہ کو جدید سکیورٹی سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا،اے کیٹیگری سکولز کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی سیف سٹی سے لنک کر دیئے گئے ہیں،تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے نئے نظام کے تحت اساتذہ ایک بٹن دباکر فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔