یااللہ خیر۔۔سوات میں آج تیسری دفعہ زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)سوات اور گردونواح میں آج تیسری دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 236 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
آج شام ساڑھے پانچ بجے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل، لوئر دیر، مہمند اور مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کی شدت 5.4 بتائی گئی ہےاور جس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے