چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Sep 02, 2025 | 18:07:PM
چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر  نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی،چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، دونوں ممالک  کی  اعلیٰ عسکری قیادت نے پاکستان اور بحرین کے درمیان  دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈز ون ڈے : انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری