موبائل فون کا زیادہ استعمال، چکنائی والی غذائیں ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ ہیں: ڈاکٹر سلمان خان

Sep 02, 2025 | 13:48:PM
موبائل فون کا زیادہ استعمال، چکنائی والی غذائیں ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ ہیں: ڈاکٹر سلمان خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ( ویب ڈیسک) کارڈیک اریسٹ میں دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے جبکہ ہارٹ اٹیک میں دل کو خون سپلائی کرنے والی نالیاں بند ہوتی ہیں اور دل کے پٹھوں کو خون کی سپلائی بند ہوتی ہے، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کارڈیک اریسٹ ہوسکتا ہے، نوجوان ہارٹ اٹیک کا شکار  ہو رہے ہیں۔

 ڈاکٹر سلمان خان کارڈیالوجسٹ  کا کہنا تھا کہ بچوں اور نوجوانوں میں دل کے امراض کی شرح بڑھ گئی ہے ، بچے آؤٹ ڈور اور فزیکل ایکٹیوٹی کی بجائے موبائل پر لگے رہتے ہیں ، غیر صحت مند غذا ئیں ، چکنائی والی غذائیں ، لائف اسٹائل میں تبدیلی نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آئس اور گیس بیلون  والے نشے نوجوانوں میں عام ہیں ، کالجز اور سکولز کی سطح پر عام ہو چکی ہیں ، بچوں کی آرٹریز سکڑ جاتی ہیں اور مختلف ادویات نشے کیلئے استعمال ہو رہی ہیں ،جس کے باعث دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ، میلوٹانن سے نیند تو آتی ہے مگر اس کی عادت خطر ناک ہے ۔

مزید پڑھیں:نوجوان موبائل فون دیکھنے سے فالج کا شکار،وجہ کیا بنی؟

 ڈاکٹر سلمان نے  کہا کہ سکول اور کالز کی سطح پر سی پی آر کی تربیت لازمی دینی چاہیے ، اگر مریض کی بلڈ سپلائی بحال کر دی جائے تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ،۔سی پی آر میں تین چیزیں اہم ہیں ، برین کو بلڈ سپلائی ، آکسیجن کی سپلائی  بحال کرنا اہم ہے  ، اس میں دونوں  ہاتھوں سے پسلیوں کے درمیان سے دباتے ہیں ایک منٹ میں 100 سے 120 بار دبایا جائے  ، اتنا کہ چھاتی دو سے تین انچ اندر جائے تو 70 فیصد مریض کو بچایا جا سکتا ہے۔